تہران(ایچ آراین ڈبلیو) ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے امریکا سے مذاکرات کے لیے شرائط عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کی حمایت ترک کیے بغیر مذاکرات ممکن نہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکا کو علاقائی امور میں مداخلت بند کرنی ہوگی اور اپنے فوجی اڈے ختم کرنے ہوں گے۔ خامنہ ای نے امریکا کی پالیسی کو “تکبر پسند” قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اختلافات نظریاتی اور اصولی ہیں۔


