برسلز(ایچ آراین ڈبلیو) یورپی یونین نے روس کے خلاف 19 ویں پابندیوں کا پیکج منظور کر لیا جس کے جواب میں ماسکو نے درجنوں یورپی نمائندوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی۔
نئی پابندیوں کی فہرست میں روسی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ارکان، سیاستدان اور سماجی شخصیات شامل ہیں۔ روسی وزارت خارجہ نے اس اقدام کو “بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی” قرار دیتے ہوئے کہا کہ یورپی پابندیاں روسی پالیسی پر اثرانداز نہیں ہو سکتیں۔
ماسکو نے زور دیا کہ وہ اپنے قومی مفادات اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے پرعزم رہے گا۔


