اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے وفد کی سربراہی میں صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات میں 27ویں آئینی ترمیم کی حمایت کی درخواست کی ہے۔
بلاول بھٹو زرداری کے مطابق اس ترمیم میں آئینی عدالت کا قیام، ججز کے تبادلے، این ایف سی میں صوبائی حصے کے تحفظ کے خاتمے کے ساتھ ساتھ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی تقرری پر ڈیڈ لاک توڑنا بھی شامل ہے۔


