آندھراپردیش(ایچ آراین ڈبلیو)بھارت میں آپریشن سندور کی ناکامی کے بعد وزیراعظم نریندر مودی کی خاموشی پر اپوزیشن جماعتیں سخت تنقید کر رہی ہیں۔
کانگریس رہنما راہول گاندھی نے مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ “نریندر مودی ایک بزدل انسان ہے، جس کے پاس کوئی وژن نہیں۔” انہوں نے سوال کیا کہ “مودی میں ہمت ہے تو بتائیں کیا ٹرمپ کے بیانات جھوٹ پر مبنی ہیں؟”
بھارتیہ جنتا پارٹی کی سابق رہنما سوپریا شری نیت نے کہا کہ “ٹرمپ کے مطابق 7 بھارتی طیارے مار گرائے گئے، مودی کی خاموشی اس کی تصدیق ہے۔” ان کا کہنا تھا کہ “مودی ٹرمپ سے خوفزدہ رہتے ہیں، بھارت کی عزت داؤ پر لگا دی۔”
امریکی صدر کے پاکستان کے حق میں بیانات کے بعد اپوزیشن کی مودی حکومت پر تنقید میں تیزی آئی ہے۔


