کراچی (ایچآراین ڈبلیو) سندھ کے لوگ زندہ ہیں اور ہم کینال بننے نہیں دینگے، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ
ہمارے مخالفین کہتے ہیں ہم حکومت چھوڑ کیوں نہیں دیتے، وزیراعلیٰ سندھ
کینالوں کی تعمیر میں پاکستان پیپلز پارٹی ہی سب سے بڑی رکاوٹ ہے، وزیراعلیٰ سندھ
وہ چاہتے ہیں کہ پیپلز پارٹی کو عوام سے دور کرو، یہ سازش ان کی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
سندھ کے حقوق کے لئے پیپلز پارٹی دیوار بن کر کھڑی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
چیئرمین بلاول بھٹو نے 4 اپریل کو وزیراعظم کو کہا ہے کہ یہ منصوبہ ختم نہیں کیا گیا تو میں اپنی عوام کے ساتھ کھڑا ہونگا آپ کی حمایت نہیں کرونگا، وزیراعلیٰ سندھ
اگر ہم جلد بازی میں غلط فیصلہ کریں اور حکومت گرا دیں، کون آئے گا؟ کیا الیکشن ہونگے؟ کیا ہمارا ملک متحمل ہے انتخابات کاَ؟ وزیراعلیٰ سندھ
جب کوئی جمہوری قوت ہوگی نہیں، اپوزیشن والے چاہتے ہیں ان کو فری ہیڈ ملے اور جو چاہے اس ملک کے ساتھ کریں، وزیراعلیٰ سندھ
یہ ہمارے مخالفین کی سازش ہے، وزیراعلیٰ سندھ
صدر آصف زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلز پارٹی کوئی بھی سندھ دشمن منصوبہ نہیں بنانے دیگی، وزیراعلیٰ
ہم کہتے ہیں دریائے سندھ سمیت چناب، راوی ، جہلم ، ستلج ہمارے ہیں ہم ان پر کینال بنانے نہیں دینگے، وزیراعلیٰ سندھ
ہمارے مخالفین صرف دریائے سندھ کی با ت کرتے ہیں، میں کہتا ہوں یہ تمام دریا ہمارے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ
صدر زرداری نے مشترکہ پالیمنٹ میں کہا کہ میں ان کینالوں کی حمایت نہیں کرتا، وزیراعلیٰ سندھ
پوری دنیا کے کوئی ایک آدمی ثابت کردے 27 ملین ایکڑ پانی ڈیٹا میں جاتا ہے تو ہم قصوروار، وزیراعلیٰ سندھ
ڈیلٹا میں کئی ایسے سال ہیں جب سمندر ایک قطرہ بھی پانی نہیں پہنچ پاتا، وزیراعلیٰ سندھ
ڈیلٹا کے پاس رہنے والوں کو آپ مارو گے کیا، آپ نے مرنے جیسا کر تو دیا ہے، وزیراعلیٰ سندھ
پاکستان پیپلز پارٹی عوام کی طاقت سے سندھ مخالف منصوبہ بننے نہیں دینگے، وزیراعلیٰ سندھ
پورے پاکستان میں ہائی ویز بنا دیئے نہیں بنا تو سکھر تا حیدر آباد ہائی وے نہیں بنا، وزیراعلیٰ سندھ
وزیراعظم سے گزارش ہے کہ سکھر حیدرآباد سڑک کو ترجیحی بنیاد پر پہلے بنائیں، وزیراعلیٰ سندھ
سکھر حیدرآباد موٹروے صرف سندھ کا منصوبہ نہیں یہ پورے پاکستان کا پروجیکٹ ہے، وزیراعلیٰ سندھ


