کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری اور بی بی آصفہ بھٹو زرداری کی ضلع کیماری کے علاقے پرانا گولیمار میں سابق صوبائی وزیر عبداللہ بلوچ کی رہائش گاہ آمد، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے سابق صوبائی وزیر عبداللہ بلوچ سے ان کے صاحبزادے ابراہیم بلوچ کے انتقال پر تعزیت کی، : چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے ابراہیم بلوچ کی ہمشیرہ، رکن قومی اسمبلی ناز بلوچ سے بھی ان کے بھائی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا، دریں اثنا انہوں نے ابراہیم بلوچ کے بھائی، سندھ حکومت کے ترجمان مصطفی عبداللہ بلوچ سے بھی تعزیت کا اظہارکیا،


