اوٹاوا(ایچ آراین ڈبلیو) کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے ایک سیاسی اشتہار پر معذرت کر لی ہے جو سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے تجارتی محصولات (ٹیرف) کے خلاف نشر کیا گیا تھا۔
یہ اشتہار امریکی کمپنی فورڈ کے اشتہار کے ساتھ چلایا گیا تھا، جس میں کینیڈا کے اندر امریکی تجارتی پالیسیوں پر تنقید کی گئی تھی۔ وزیر اعظم ٹروڈو نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ انہوں نے اشتہار نشر ہونے سے قبل اسے دیکھا تھا اور اس کے مواد سے مکمل طور پر اتفاق نہیں کرتے تھے۔
ٹروڈو نے کہا کہ حکومتِ کینیڈا امریکا کے ساتھ مضبوط تجارتی تعلقات برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے، اور کسی بھی سیاسی یا اشتہاری مہم کو دو طرفہ تعلقات پر اثرانداز نہیں ہونے دیا جائے گا۔
واقعے کے بعد کینیڈا نے باضابطہ طور پر صدر ٹرمپ سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اشتہار حکومتی پالیسی کی نمائندگی نہیں کرتا۔


