105

نئی دہلی کا نام تبدیل کرنے کی تحریک — ’’انڈرپراستھا‘‘ تجویز پیش

نئی دہلی (ایچ آراین ڈبلیو) بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن پارلیمنٹ پروین کھنڈیلوال نے وفاقی وزیر داخلہ کو خط لکھ کر دارالحکومت نئی دہلی کا نام تبدیل کر کے ’’انڈرپراستھا‘‘ رکھنے کی تجویز پیش کی ہے۔

خط میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ دہلی کا قدیم نام ’’انڈرپراستھا‘‘ تاریخی اور ثقافتی طور پر اہمیت رکھتا ہے، اس لیے اسے دوبارہ بحال کیا جانا چاہیے۔ پروین کھنڈیلوال نے مزید تجویز دی ہے کہ دارالحکومت میں پانڈووں کے مجسمے بھی نصب کیے جائیں تاکہ شہر کی قدیم وراثت کو اجاگر کیا جا سکے۔

بی جے پی رہنما کے مطابق اس اقدام سے نئی دہلی کی شناخت اس کے تاریخی پس منظر سے منسلک ہوگی اور عوام میں ثقافتی شعور کو فروغ ملے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں