کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ویسٹ، تھانہ پیرآباد کے نیو میاں والی کالونی اور اطراف کے علاقوں میں بھی پولیس اور رینجرز کے مشترکہ کومبنگ/سرچ آپریشن جاری۔
کومبنگ/سرچ آپریشن انٹیلیجنس اطلاعات پر جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروش کے خلاف کیا جارہا ہے۔ طارق الٰہی مستوئی
کومبنگ/سرچ آپریشن سے قبل علاقے کے داخلی و خارجی راستوں کو سیل کرکے گھر گھر تلاشی کا عمل جاری ہے۔
بائیومیٹرک تلاش ڈیوائس کی مدد سے مشتبہ اشخاص کی ویریفیکیشن/تصدیق بھی کی جارہی ہے۔
کومبنگ/سرچ آپریشن میں ڈی ایس پی منگھوپیر کی زیرنگرانی ایس ایچ او پیرآباد ہمراہ نفری، رینجرز کے افسران و جوان، لیڈیز اور انٹیلیجنس اسٹاف اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔
سرچ آپریشن کا مقصد علاقے میں امن و امان کا قیام اور عوام کے تحفظ کے ساتھ ساتھ جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری عمل میں لانا ہے۔


