فیصل آباد (ایچ آراین ڈبلیو) ایف آئی اے اینٹی منی لانڈرنگ سرکل فیصل آباد کی بڑی کاروائی ، لیبیا کشتی حادثہ 2023 میں مطلوب 2 اشتہاری ملزمان گرفتار ، گرفتار ملزمان کی شناخت عطا اللہ اور فیصل شہزاد کے نام سے ہوئی
ملزمان کا تعلق ڈسکہ، سیالکوٹ سے ہے
ملزمان نے سادہ لوح شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے لاکھوں روپے ہتھیائے
ملزمان نے شہریوں کو غیر قانونی طور پر اٹلی بھجوانے کے لیے بھاری رقوم وصول کی
ملزمان نے محمد ندیم اور اجمل نامی شہریوں کو غیر قانونی لیبیا کے راستے اٹلی بھجوانے کی کوشش کی
گرفتار ملزمان شہریوں کو لیبیا میں واقع سیف ہاوسسز میں یرغمال بنا کر تشدد بھی کرتے تھے
متاثرہ شہری محمد ندیم کی کشتی حادثے میں موت واقع ہوئی
ملزمان نے انسانی سمگلنگ سے حاصل شدہ رقوم سے جائیدادیں بھی خریدیں
ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے


