84

سعودی عرب نے عمرہ ویزا کی معیاد صرف 30 دن کر دی

جدہ (ایچ آراین ڈبلیو) سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے عمرہ ویزا ملنے کے ایک ماہ کے اندر سفر لازمی قرار دیا ہے۔

وزارت کے مطابق ویزا اجراء کے 30 دن کے اندر سعودی عرب میں داخل نہ ہونے کی صورت میں ویزا خود بخود منسوخ ہو جائے گا

نےء قانون کے تحت ویزا ملنے کے بعد سعودی عرب میں داخلے سے قبل کی مدت 3 ماہ سے گھٹا کر ایک ماہ کی گئی ہے تاہم سعودی عرب میں داخل ہونے کے بعد عازمین کو قیام کے لیے پہلے کی طرح 3 ماہ کا وقت ہی ملے گا۔

اس حوالے سے سعودی عرب کی قومی کمیٹی برائے عمرہ کے مشیر احمد با جیفر کا کہنا ہے کہ نئے ضوابط آئندہ ہفتے سے نافذ ہوں گے، یہ اقدام وزارت حج و عمرہ کی جانب سے عمرہ زائرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں