موسان (ایچ آراین ڈبلیو) امریکا کا چین پر 10 فیصد ٹیرف کم کرنے کا اعلان، صدور کی ملاقات میں اہم فیصلے، غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بوسان میں ہونے والی امریکی اور چینی صدور کی اہم ملاقات کے بعد امریکا نے چین پر 10 فیصد ٹیرف کم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
امریکی صدر نے ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین پر ٹیرف 57 فیصد سے کم ہو کر 47 فیصد رہ جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ بلیک ویل چپس سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی، تاہم نایاب معدنیات کے تمام معاملات طے پا گئے ہیں اور اب ان میں کوئی رکاوٹ باقی نہیں رہی، جبکہ سویابین کی خریداری فوری طور پر شروع کی جائے گی۔
امریکی صدر نے بتایا کہ چینی صدر سے ملاقات نہایت مفید رہی اور کئی اہم فیصلے کیے گئے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ وہ آئندہ سال اپریل میں چین کا دورہ کریں گے، جس کے بعد چینی صدر امریکا کا دورہ کریں گے۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکا اور چین یوکرین کے مسئلے پر مل کر کام کریں گے، تاہم تائیوان کے معاملے پر کوئی گفتگو نہیں ہوئی۔
امریکی صدر نے جنوبی کوریا میں چینی ہم منصب سے ملاقات کے بعد وطن واپسی کا سفر شروع کر دیا ہے۔
105


