98

ایران نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان اختلافات حل کرانے کی پیشکش کردی

تہران(ایچ آراین ڈبلیو) ایران نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان موجودہ اختلافات کے حل کے لیے ثالثی کی پیشکش کردی ہے۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کے دوران کہا کہ ایران خطے میں امن قائم کرنے کے لیے دونوں ممالک کے درمیان اختلافات کے حل کے لیے کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی کے ایک روزہ دورے کے دوران دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات، سکیورٹی اور علاقائی استحکام پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں ممالک نے سکیورٹی اور سرحدی تعاون پر زور دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں