ریاض(ایچ آراین ڈبلیو) وزیراعظم شہباز شریف نے فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو کانفرنس میں شرکت کے دوران کہا کہ پاکستان نے ماضی کی غلطیوں سے سیکھا ہے اور اب ملکی ترقی کے لیے انقلابی اقدامات کر رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ملک سے کرپشن کے خاتمے کے لیے بھرپور اقدامات کیے جا رہے ہیں، جس کے تحت ایف بی آر کو مکمل ڈیجیٹلائز کر دیا گیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اے آئی سمیت جدید ٹیکنالوجی کے حصول کی طرف تیزی سے بڑھ رہا ہے اور زرعی شعبے میں جدت کے لیے نوجوانوں کو چین میں تربیت دی جا رہی ہے۔
شہباز شریف نے زور دے کر کہا کہ قرضوں کے بجائے خود انحصاری پر توجہ دی جا رہی ہے اور محنت سے پاکستان کو کامیاب بنایا جائے گا۔


