کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ویسٹ، تھانہ منگھوپیر کے علاقے ہمدرد یونیورسٹی کے قریب شہری کی بہادری سے ڈاکو ہلاک۔ ایس ایس پی ویسٹ
راہگیر ڈمپر ڈرائیور کو 7/8 مسلح ملزمان نے تعاقب کے بعد اسلحہ کے زور پر روکنے کی کوشش کی۔ طارق الٰہی مستوئی
ڈرائیور امداد اللّٰہ نے بہادری سے ملزمان سے بچتے ہوئے 01 مسلح ملزم کو اپنے ڈمپر سے ٹکر مار کر ہلاک کردیا۔
پولیس نے بروقت موقع پر پہنچ کر ہلاک ملزم کے قبضے سے 30 بور پسٹل قبضہ پولیس میں لے لیا۔ ایس ایس پی ویسٹ
ملزم کے زیراستعمال 125 موٹرسائیکل کو بھی قبضہ پولیس میں لے لیا گیا، ہلاک ملزم کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
پولیس کی جانب سے ضابطے کی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے، ہلاک ملزم کا کرمنل ریکارڈ حاصل کیا جارہا ہے۔ طارق الٰہی مستوئی


