جکارتہ (ایچ آراین ڈبلیو) مجلس علماء انڈونیشیا (MUI) نے عالمی اتحاد برائے علماء مسلمین کی اُس فتویٰ کا کامل تأیید کے ساتھ خیرمقدم کیا ہے، جس میں فلسطین خصوصاً غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے تناظر میں جہاد کو شرعی طور پر واجب قرار دیا گیا ہے۔
یہ فتویٰ ایسے وقت میں سامنے آیا جب اسرائیل نے نہ صرف جنگ بندی کی خلاف ورزی کی بلکہ مظلوم فلسطینی عوام کے خلاف اپنے مظالم کو مزید تیز کر دیا۔ مجلس علماء انڈونیشیا نے کہا کہ:
> “یہ فتویٰ نہ صرف اسلامی تعلیمات کے عین مطابق ہے بلکہ امتِ مسلمہ کے ضمیر کی آواز بھی ہے۔ اب وقت آ چکا ہے کہ اسلامی دنیا صرف بیانات تک محدود نہ رہے بلکہ عملی سطح پر اپنی شرعی، اخلاقی اور انسانی ذمہ داریاں پوری کرے۔”
علما بورڈ نے تمام مسلم ممالک اور دینی اداروں سے اپیل کی کہ وہ اس فتویٰ کی روشنی میں اپنا کردار ادا کریں اور فلسطینی عوام کے دفاع کو فرضِ عین کے درجے میں سمجھیں۔


