ریاض(ایچ آراین ڈبلیو)سعودی عرب نے 2034ء فیفا ورلڈ کپ کے لیے ایک انتہائی منفرد اسٹیڈیم “نیوم اسٹیڈیم” متعارف کرا دیا ہے جو زمین سے 350 میٹر کی بلندی پر تعمیر کیا جائے گا۔
عالمی کھیلوں کی ویب سائٹ گول کے مطابق یہ اسٹیڈیم ‘دی لائن’ شہر کے اندر واقع ہوگا اور اس سے دلکش مناظر دکھائی دیں گے۔ یہ سعودی عرب کے 15 میزبان اسٹیڈیمز میں سے ایک ہے جنہیں 2034ء ورلڈ کپ کے لیے تیار کیا جا رہا ہے۔
سعودی عرب آئندہ آٹھ برسوں میں 11 نئے اسٹیڈیمز تعمیر کرے گا جبکہ چار موجودہ اسٹیڈیمز کی تزئین و آرائش کی جائے گی۔


