ریاض(ایچ آراین ڈبلیو) وزیر اعظم شہباز شریف تین روزہ دورہ سعودی عرب مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔
انہوں نے ریاض میں فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹیو کانفرنس میں شرکت کی، جہاں ان کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سمیت مختلف عالمی رہنماؤں اور سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں ہوئں۔
دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک کا بھی آغاز کیا گیا، جو باہمی تجارت اور سرمایہ کاری کو بڑھانے کا باعث بنے گا۔


