109

پاکستان نے بنگلادیش کو کراچی پورٹ استعمال کرنے کی پیشکش کردی

ڈھاکا(ایچ آراین ڈبلیو) پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان 20 سال بعد ہونے والے جوائنٹ اکنامک کمیشن کے اجلاس میں اہم معاہدے طے پائے ہیں، جن میں پاکستان کی جانب سے بنگلادیش کو کراچی پورٹ استعمال کرنے کی پیشکش قابل ذکر ہے۔

اس پیشکش کے تحت بنگلادیش چین اور وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ تجارت کے لیے کراچی پورٹ استعمال کر سکے گا۔ دونوں ممالک نے براہ راست پروازوں کے اجرا، شپنگ کارپوریشنز کے درمیان تعاون، اور حلال مصنوعات کے معیار کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر بھی دستخط کیے ہیں۔

یہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی و تجارتی تعاون کو نئی بلندیوں پر لے جانے کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں