109

پاکستانی فوجی وفد کی بنگلہ دیش آرمی سربراہ سے ملاقات

ڈھاکہ(ایچ آراین ڈبلیو) پاکستان کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی قیادت میں ایک فوجی وفد نے بنگلہ دیش آرمی ہیڈکوارٹرز میں بنگلہ دیش کی فوج کے سربراہ جنرل وکر الزمان سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے باہمی خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا اور دفاع و سلامتی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں فریقوں نے مشترکہ تربیتی پروگرامز، سیمینارز اور باہمی دوروں کے ذریعے عسکری تعلقات کو فروغ دینے کے امکانات پر بات چیت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں