تہران(ایچ آراین ڈبلیو) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ایک روزہ دورے پر تہران پہنچ گئے ہیں، جہاں انہیں تہران ایئر پورٹ پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔
وزیر داخلہ اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے وزرائے داخلہ کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اس دورے کے دوران وہ ایران کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں بھی کریں گے، جس میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔


