کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) سندھ حکومت کا فلاحی اقدام، وزیر محنت شاہد تھہیم کی سیسی افسران کو بڑّی خوشخبری، سیسی افسران کے ہاؤس رینٹ الاؤنس میں5 فیصد اضافہ، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا
گریڈ 17 اور اوپر سیسی کے افسران کا ہاؤس رینٹ 80 سے بڑھا کر 85 فیصد کر دیا گیا، ہاؤس رینٹ میں اضافے کا اطلاق 13 فروری 2025 سےموثر ہوگا، فیصلہ سیسی کی گورننگ باڈی کے 171ویں اجلاس میں کیا گیا تھا
محنتی افسران کو سہولیات دینا حکومت کی ترجیح ہے، وزیر محنت شاہد تھہیم نے کہا کہ مہنگائی کے تناظر میں الاؤنس میں اضافہ ناگزیر تھا، افسران کی حوصلہ افزائی سے ادارے کی کارکردگی مزید بہتر ہوگی،


