لندن(ایچ آراین ڈبلیو)آئی سی سی کے سابق میچ ریفری کرس براڈ نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بھارت کے خلاف کوڈ آف کنڈکٹ کے معاملے میں “ہاتھ ہلکا رکھنے” کی ہدایت کی گئی تھی۔
براڈ کے مطابق، ایک میچ میں جب بھارتی ٹیم سلو اوور ریٹ کی وجہ سے پینلٹی کا شکار ہونے والی تھی، انہیں فون کرکے کہا گیا کہ “حل نکالیں، ہاتھ ہلکا رکھیں کیونکہ یہ بھارت ہے۔”
ان کا کہنا تھا کہ “سارا پیسہ بھارت کے پاس ہے، اس نے عملی طور پر آئی سی سی پر قابو کر لیا ہے۔” براڈ نے یہ بھی کہا کہ وہ اس بات پر مطمئن ہیں کہ اب آئی سی سی سے وابستہ نہیں کیونکہ یہ عہدہ “کافی سیاسی پوزیشن” بن گئی ہے۔


