79

سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کوحج کی اجازت دے دی

ریاض (ایچ آراین ڈبلیو) سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کوحج کی اجازت دے دی۔

اس حوالے سے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ سے رابطہ ہوا۔

وزارت اطلاعات کے مطابق پاکستان نے عازمین حج کے لیے حج کوٹے میں اضافے کی خصوصی درخواست کی جسے سعودی حکام نے قبول کرتے ہوئے پاکستان کے لیے حج کوٹے میں توسیع کی منظوری دی۔

وزارت اطلاعات کے مطابق درخواست ان شہریوں کےلیےکی گئی جو مقررہ تاریخ تک رجسٹریشن نہیں کروا سکےتھے۔

وزارت اطلاعات کے حکام کا بتانا ہے کہ اس فیصلے کے بعد مزید 10 ہزار پاکستانی شہری حج کی سعادت حاصل کر سکیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں