کراچی میں ٹریفک حالات دہائیوں سے خراب ہیں، ٹھیک ہونے میں یقیناً وقت لگے گا۔ ڈی آئی جی ٹریفک

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی میں ٹریفک حالات دہائیوں سے خراب ہیں، ٹھیک ہونے میں یقیناً وقت لگے گا۔ ڈی آئی جی ٹریفک نے کہا ہے کہ قانون کو ہاتھ میں لینا درست بات نہیں، حادثے کی صورت میں گرفتاریاں ہوتی ہیں، قانون موجود ہے۔ پیر محمد شاہ نے کہا کہ کراچی کا ٹریفک کا نظام اس وقت مینولی کنٹرول ہو رہا ہے۔ ہماری پوری کوشش ہے کہ ٹریفک مینجمنٹ سسٹم کو جون تک فعال کر دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں