66

ٹنڈوالہیار میں بچی کو ہراساں کرنے پر وزیر داخلہ نے نوٹس لے لیا

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ٹنڈو الہ یار میں بچیوں کو ہراساں کرنیکا معاملہ، وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے ایس ایس پی ٹنڈو الہ یار سے تفصیلات طلب کرلیں۔

بچیوں کو ہراساں کرنا یا انھیں خوف زدہ کرنا کسی بھی طور ناقابل برداشت ہے۔ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ مؤثر تفتیش اور اقدامات کی بدولت گرفتار ملزمان کو نشان عبرت بنایا جائے۔

بچیوں اور انکے اہل خانہ کو مکمل پولیس تحفظ دیا جائے۔ اس ضمن میں غفلت یا لاپروائی ناقابل برداشت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں