107

تربت میں ڈپٹی کمشنر کے قافلے پر دھماکہ، 9 زخمی

تربت(ایچ آراین ڈبلیو)ڈپٹی کمشنر کیچ کے قافلے کے قریب موٹر سائیکل میں نصب بم دھماکے سے 9 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق زخمیوں میں لیویز فورس کے 8 اہلکار اور ایک عام شہری شامل ہیں، جبکہ ڈپٹی کمشنر اس حملے میں محفوظ رہے۔

دھماکہ اس وقت ہوا جب ڈپٹی کمشنر کا قافلہ سٹی تھانے کے قاطع سے گزر رہا تھا۔ دھماکے سے موقع پر موجود دیگر گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں