واشنگٹن(ایچ آراین ڈبلیو)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کے نئے لانگ رینج جوہری کروز میزائل ’بوریویسٹنک‘ کے کامیاب تجربے پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کو یوکرین جنگ ختم کرنی چاہیے نہ کہ نئے میزائل کا تجربہ کرنا۔
صدارتی طیارے میں صحافیوں سے بات چیت کے دوران ٹرمپ نے کہا کہ “امریکا کو روس کے ساحل کے قریب ایک جوہری آبدوز موجود ہے۔” انہوں نے زور دے کر کہا کہ یوکرین جنگ کو ختم کرنا چاہیے جو چوتھے سال میں داخل ہو چکی ہے۔
ٹرمپ نے یوکرین میں امن قائم کرنا غزہ اور بھارت پاکستان تنازعہ سے زیادہ مشکل قرار دیا۔ روس پر مزید پابندیوں کے امکان کے بارے میں انہوں نے صرف “آپ کو پتہ چل جائے گا” پر اکتفا کیا۔


