100

معذور بہن نے بھائی کوبچانے کی کوشش میں جان گنوادی

راجستھان(ایچ آراین ڈبلیو)ضلع باڑمیر میں ایک المناک واقعے میں 3 سالہ لڑکا چھگن اور اس کی 8 سالہ معذور بہن پوجا پانی کے ٹینک میں ڈوب کر ہلاک ہو گئے۔

رپورٹس کے مطابق چھگن کھیلتے ہوئے ٹینک میں گر گیا۔ اس کی معذور بہن، جو بول اور سن نہیں سکتی تھی، نے اسے بچانے کی کوشش میں خود ٹینک میں چھلانگ لگا دی۔ بدقسمتی سے دونوں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔

واقعے کے وقت بچوں کی ماں مویشیوں کو پانی پلا رہی تھیں اور ٹینک کا ڈھکن بند کرنا بھول گئی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں