بارسلونا (ایچ آراین ڈبلیو) جون میں بارسلونا کے 68 فوارے چلا دیے جائیں گے
یہ فوارے 40 مربع میٹر سے کم احاطے پر محیط ہوں گے۔ دوسرے مرحلے میں جون سے اکتوبر کے درمیان 40 سے 100 مربع میٹر کے فوارے چلائے جائیں گے ۔
جبکہ اکتوبر سے 2026 کی پہلی سہہ ماہی کے درمیان بڑے فوارے بھی چلا دیے جائیں گے. خشک سالی کے باعث شہر کے 330 فوارے 2022 میں بند کر دیے گئے تھے.


