92

تربت میں ڈپٹی کمشنر کے قافلے پر بم حملہ، 6 زخمی

تربت(ایچ آراین ڈبلیو)ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ کے قافلے پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ ہوا ہے جس میں لیویز فورس کے 5 اہلکاروں سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق، دھماکا پریس کلب روڈ پر اس وقت ہوا جب ڈپٹی کمشنر کا قافلہ وہاں سے گزر رہا تھا۔ بارودی مواد ایک موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔

ڈپٹی کمشنر محفوظ رہے ہیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس اور ایف سی نے تفتیش شروع کر دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں