103

کولمبیا کے صدر اور ان کے اہل خانہ پر امریکا کی پابندی، منشیات فروشی کے الزامات

کولمبیا(ایچ آراین ڈبلیو) امریکا نے کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو، ان کے اہل خانہ اور ایک وزیر پر منشیات فروشوں کی معاونت کے الزام میں پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق صدر پیٹرو کے دور میں کوکین کی پیداوار ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔ صدر پیٹرو نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی حکومت نے منشیات کے خلاف کارروائیوں میں تاریخی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے شہریوں کو محفوظ رکھنے اور منشیات کی اسمگلنگ کو برداشت نہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں