112

ترکیہ میں تارکینِ وطن کی کشتی ڈوبنے سے 14 ہلاک، 2 لاپتا

استنبول(ایچ آراین ڈبلیو) ترکیہ کے ساحل بودرم کے قریب ایجین سمندر میں تارکینِ وطن کی کشتی ڈوب گئی جس سے 14 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 2 لاپتا ہیں۔

کشتی میں سوار 18 افراد میں سے صرف دو کو زندہ بچایا جا سکا۔ اطلاعات کے مطابق کشتی روانہ ہونے کے فوراً بعد پانی بھرنے لگا تھا۔

بچاؤ کارروائی میں چار کوسٹ گارڈ کشتیاں اور ہیلی کاپٹر شامل ہیں۔ ایجین سمندر یورپ جانے والے تارکینِ وطن کا اہم راستہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں