تفتان(ایچ آراین ڈبلیو)ایران پاکستان سرحد کے قریب واقع 7 لاکھ سال سے خاموش آتش فشاں ’تفتان‘ میں سرگرمی کے آثار ملے ہیں۔
سائنسدانوں کے مطابق جولائی 2023 سے مئی 2024 کے دوران آتش فشاں کی چوٹی 3.5 انچ بلند ہوئی ہے جو زیر زمین گیس کے دباؤ میں خطرناک اضافے کی علامت ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ فی الحال فوری دھماکے کا خطرہ نہیں ہے، تاہم یہ تحقیق متعلقہ حکام کے لیے انتباہ ہے کہ وہ اس صورت حال پر توجہ دیں اور وسائل مختص کریں۔


