دہشتگردوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے 3 پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا

کوئٹہ (ایچ آراین ڈبلیو ) نیوسریاب پولیس تھانے کی حدود میں دہشتگردوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔واضح رہے کہ بدھ اور جمعرات کے درمیانی شب کو کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پولیس تھانہ نیو سریاب کی حدود میں دہشتگردوں کی جانب سے پولیس موبائل وین پر اندھادھند فائرنگ کی گئی جس میں سب انسپکٹر عبدالولی سمیت پولیس کے 3جوان شہید ہوگئے ،شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کردی گئی ۔نماز جنازہ میں صوبائی وزیر صحت بخت محمدکاکڑ، پارلیمانی سیکرٹری میر لیاقت علی لہڑی ،ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ اعزازاحمد گورایا،ڈپٹی کمشنر کوئٹہ سعد بن اسد،ایس ایس پی آپریشنز محمد بلوچ ،ایس ایس پی ٹریفک بہرام مندوخیل ودیگرشریک تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں