قاہرہ(ایچ آراین ڈبلیو) پاکستان آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے قاہرہ میں ملاقات کی۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور مصر کے مابین دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماوں نے باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے پر زور دیا۔
آرمی چیف نے مصر کی قیادت کی خطے میں امن کے لیے کاوشوں کو سراہا جبکہ صدر السیسی نے عالم اسلام اور مسلم امہ کے امور میں پاکستان کے مثبت کردار کی تعریف کی۔


