90

غزہ اور لبنان میں اسرائیلی کارروائیاں جاری، متعدد شہید

غزہ(ایچ آراین ڈبلیو) جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی فوج کی بمباری سے دیر البلاح میں دو فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی رکاوٹوں کے باعث صرف چند امدادی ٹرکوں کو ہی غزہ میں داخلے کی اجازت مل سکی ہے۔

اسی دوران اسرائیل نے جنوبی لبنان کے قصبے تول میں ڈرون حملہ کر کے دو افراد کو شہید کر دیا۔ عرب میڈیا کے مطابق یہ حملہ ایک کار کو نشانہ بنا کر کیا گیا۔

گزشتہ روز لبنان کے مشرقی اور جنوبی علاقوں میں اسرائیلی فضائی حملوں میں چار افراد شہید ہو چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں