بنگلور(ایچ آراین ڈبلیو) بھارت کے بنگلور شہر میں گیزر سے گیس لیک ہونے کے باعث دو بہنوں کی موت ہو گئی۔
واقعے میں 23 سالہ گلفم اور 20 سالہ سمرن تاج باتھ روم میں بے ہوش پائی گئیں اور اسپتال منتقل کرنے کے بعد ان کی موت ہو گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گلفم کی شادی کچھ دن پہلے ہی ہوئی تھی۔
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ان کے والد نے طویل وقت تک باتھ روم سے باہر نہ آنے پر دروازہ کھولا تو دونوں بہنیں بے ہوش پڑی تھیں۔


