بھارت(ایچ آراین ڈبلیو) آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے دوران آسٹریلوی خواتین کرکٹ ٹیم کی دو کھلاڑیوں کے ساتھ نازیبا حرکات کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا۔
عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، دونوں کھلاڑی اپنے ہوٹل سے کیفے کی جانب جا رہی تھیں کہ ایک موٹر سائیکل سوار شخص نے ان کا پیچھا کیا اور چھیڑ چھاڑ کی۔
یہ واقعہ آسٹریلوی خواتین کرکٹ ٹیم کے دورہ بھارت کے دوران پیش آیا ہے۔


