امریکا(ایچ آراین ڈبلیو)وینزویلا کے ساحل کے قریب 10 ہزار امریکی فوجیوں اور 10 جنگی جہازوں پر مشتمل بیڑے کی تعیناتی کو طاقت کے مظاہرے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
امریکی بیڑے میں ایٹمی آبدوز، تباہ کن جہاز اور میزائل بردار کروزر شامل ہیں۔ رپورٹس کے مطابق امریکا اب تک 7 کشتیوں پر بمباری کرچکا ہے جس میں 32 سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
امریکی حکومت نے وینزویلا کو براہ راست فوجی کارروائی کی دھمکی بھی دی ہے، جس سے خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔


