83

بس میں آگ لگنے سے 25 مسافر ہلاک ہوگئے

بھارت(ایچ آراین ڈبلیو)آندھرا پردیش ریاست میں ایک مسافر بس میں آگ لگنے کے خوفناک حادثے میں 25 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔

پولیس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب بس کی ایک موٹرسائیکل سے ٹکر ہوئی، جس کے نتیجے میں بس کا فیول ٹینک پھٹ گیا اور آگ بھڑک اٹھی۔ بس میں سوار 44 مسافروں میں سے 18 افراد کھڑکیاں توڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوئے جبکہ باقی مسافر بس میں پھنس گئے۔

وزیراعظم نریندر مودی نے اس سانحے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ یہ بھارت میں دو ہفتوں کے دوران بسوں میں آگ لگنے کا دوسرا بڑا حادثہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں