69

کورنگی سے گرفتار 3 خطرناک دہشت گردوں کے دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) کراچی میں آئی ایس آئی (ISI)اور ملٹری انٹیلیجنس (Mi) کی کامیاب کاروائی،کورنگی سے 3 خوراج دہشتگرد گرفتار کئے، کورنگی سے گرفتار 3 خطرناک دہشت گردوں کے دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات، فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں نے اپنے 19 ساتھیوں کے نام بھی اگل دئے،

مومن خان، گل نور اور دوست محمد نامی کارندوں نے فتنہ الخوارج میں شامل ہونے میں مدد فراہم کی،
گرفتار دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر کئی حملوں میں ملوث رہے،
کورنگی میں قائم گارمنٹس فیکٹری میں روپوشی اختیار کرتے رہے ،
فتنہ الخوارج کے دہشتگرد انعام اللہ نے گھر میں موجود سرکاری اسلحے سے ہتھیار چلانے کی تربیت کی،

افغانستان میں ملا منصور افغانی نامی شخص امیر کے طور پر ملتا رہا،
دہشتگردوں کا وزیرستان اور جانی خیل کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث ہونے کا انکشاف
گرفتار دہشتگرد حملوں کے بعد روپوشی اختیار کرنے کیلئے کراچی آتے رہے
2 روز قبل کورنگی میں کارروائی کے دوران طائب، انعام اور نعیم نامی دہشتگرد گرفتار کئے گئے تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں