89

پاکستان اور مالدیپ کے درمیان دفعی تعاون پر اہم ملاقاتیں

مالے(ایچ آراین ڈبلیو) چیئرمین جوائنٹ چیز آف سٹاف کمیٹی جنرل صاحر شمشاد مرزا نے اپنے سرکاری دورۂ مالدیپ کے دوران صدر مالدیپ ڈاکٹر محمد معیزو، وزیر دفاع محمد غسان معومون اور چیف آف ڈیفنس فورس میجر جنرل ابراہیم ہلمی سے ملاقاتیں کیں۔

دونوں فریقوں نے دوطرفہ دفعی و سیکیورٹی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا۔ مالدیپ کی سول-فوجی قیادت نے پاکستان مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور دہشت گردی کے خلاف ان کی قربانیوں کو سراہا۔

اس سے قبل مالدیپ نیشنل ڈیفنس فورس ہیڈکوارٹرز میں جنرل صاحر شمشاد مرزا کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں