89

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی مصر کے سرکاری دورے کا آغاز

قاہرہ(ایچ آراین ڈبلیو) پاکستان آرمی کے سربراہ فیلڈ مارشل syed asim munir مصر کے سرکاری دورے پر ہیں۔ انہوں نے مصری وزیر دفاع جنرل عبدالمجید سقر اور مسلح افواج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل احمد خلیفہ فتحی سے ملاقاتیں کیں۔

دونوں فریقوں نے باہمی تعاون، علاقائی سلامتی اور دوطرفہ دفعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ فیلڈ مارشل نے کہا کہ مصر ایک برادر ملک ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون خطے میں امن و استحکام میں اہم کردار ادا کرے گا۔

اس دوران فیلڈ مارشل نے الازہر کے گرانڈ امام شیخ احمد الطیب سے بھی ملاقات کی جس میں مسلم امہ کے چیلنجز اور انتہا پسندانہ نظریات کے خاتمے پر بات چیت ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں