محکمہ ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ، حکومت سندھ نے ٹرانسپورٹ کے نظام کی مکمل ڈیجیٹلائزیشن

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) محکمہ ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ، حکومت سندھ نے ٹرانسپورٹ کے نظام کی مکمل ڈیجیٹلائزیشن کی جانب ایک اور بڑا قدم

محکمہ ٹرانسپورٹ نے 25 مارچ 2025 سے صوبہ سندھ میں آن لائن فٹنس سرٹیفکیٹس کے اجرا اور درخواستوں کی سہولت کا باقاعدہ آغاز کر دیا

ابتدائی مرحلے میں کراچی کے دو نئے فٹنس سینٹر، ذوالفقار آباد آئل ٹینکرز ٹرمینل (ضلع ملیر) اور ابراہیم حیدری (کورنگی) میں کمرشل گاڑیوں کی فزیکل جانچ کا عمل شروع کر دیا گیا، شرجیل انعام میمن

جدید آلات سے آراستہ ان مراکز پر ماہر تکنیکی ٹیمیں گاڑیوں کا معائنہ کرتی ہیں جس کے بعد موٹر وہیکل انسپکٹرز (MVIs) فٹنس سرٹیفکیٹ جاری کرتے ہیں، شرجیل انعام میمن

یہ اصلاحاتی عمل محکمہ ٹرانسپورٹ کے مختلف اداروں بشمول پراونشل ٹرانسپورٹ اتھارٹی، ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی، اور ضلعی ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیز کی خود کاری کا حصہ ہے، شرجیل انعام میمن

روٹ پرمٹ اور فٹنس سرٹیفکیٹس کے اجرا کا نظام، ادائیگیوں اور ریونیو ریکارڈ کی خود کاری، پیپر فری دفتری ماحول، آمدنی میں اضافے اور جعلی دستاویزات کے خاتمے جیسے اہم اہداف حاصل کیے جا رہے ہیں۔، شرجیل انعام میمن

دونوں مراکز پر کل 63 گاڑیوں کا معائنہ کیا گیا جن میں سے 30 کو فٹنس سرٹیفکیٹ جاری کیے گئے جبکہ 33 گاڑیوں کو نااہل قرار دے کر CFX سرٹیفکیٹس جاری کیے گئے، شرجیل انعام میمن

دوسرے مرحلے میں یہ مراکز کراچی سمیت دیگر ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں بھی قائم کیے جائیں گے تاکہ پورے سندھ میں اس سہولت کو عام کیا جا سکے، شرجیل انعام میمن

آن لائن سسٹم سے روٹ پرمٹ اور فٹنس سرٹیفکیٹس کا اجرا شفاف اور قابلِ اعتبار ہو چکا ہے، شرجیل انعام میمن

جدید سکیورٹی فیچرز کے ذریعے اب کسی بھی گاڑی کی تصدیق موقع پر ممکن ہو گئی ہے، شرجیل انعام میمن

اپنا تبصرہ بھیجیں