کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) جماعت اسلامی کراچی کے امیر کے بیان پر ترجمان سندھ حکومت سمعتا افضال سید نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جماعت اسلامی اب سیاسی ناکامیوں کا بدلہ عوامی جذبات سے کھیل کر اور لاشوں پر سیاست کرکے نکال رہی ہے، جو قابل مذمت ہے،
جماعت اسلامی کی جانب سے ہر حادثے پر سیاست کرنا، متاثرہ خاندانوں کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے، ہر سانحے کو بنیاد بنا کر سندھ حکومت کو نشانہ بنانا جماعت اسلامی کی پرانی روش بن چکی ہے،
قوم جانتی ہے کہ جماعت اسلامی کو صرف میڈیا کی ہیڈ لائنز میں آنے کی فکر ہے، سندھ حکومت نے ہمیشہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو اولین ترجیح دی ہے، روڈ سیفٹی کے حوالے سے گزشتہ چند برسوں میں ٹھوس اقدامات کیے گئے ، ٹریفک پولیس کی بہتری، ٹرانسپورٹ سسٹم کی اپ گریڈیشن، اس کا حصہ ہیں،
جو جماعت اپنے بلدیاتی مینڈیٹ کو سنبھال نہیں پا رہی، وہ صوبائی حکومت پر تنقید کرنے سے پہلے اپنا کردار دیکھے، سندھ حکومت ٹریفک نظام کی بہتری، قانون کی عملداری، اور شہریوں کے شعور کی بیداری کے لیے مستقل کوشاں ہے،
ہم ہر تعمیری تنقید کا خیر مقدم کرتے ہیں، مگر جماعت اسلامی جیسے عناصر کی منافقت اور موقع پرستی کا ہر سطح پر جواب دیا جائے گا،


