فرانس(ایچ آراین ڈبلیو)فرانس نے خبردار کیا ہے کہ حماس تنظیم ایک بار پھر غزہ میں اپنا کنٹرول مضبوط کر رہی ہے اور اپنے مخالفین کے خلاف کارروائیوں میں مصروف ہے۔ فرانس کی حکومت نے زور دیا ہے کہ غزہ میں سلامتی اور حکمرانی کے نظام کو بحال کرنے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔
فرانسیسی حکومتی ترجمان کے مطابق، موجودہ صورتحال میں جنگ بندی کے دوسرے مرحلے پر فوری عمل درآمد نہایت اہم ہے۔ اس سے قبل صدر میکرون نے اسرائیل پر غزہ کے لیے امدادی راستے کھولنے کا دباؤ ڈالا تھا۔


