تہران(ایچ آراین ڈبلیو)ایران نے فرانسیسی جیل سے ایرانی طالبہ مہدیہ اسفندیاری کی مشروط رہائی کا خیرمقدم کیا ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بغائی کا کہنا ہے کہ وہ اسفندیاری کی مکمل رہائی کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے۔
واضح رہے کہ اسفندیاری کو فرانس میں اسرائیل مخالف پوسٹس پر گرفتار کیا گیا تھا، جس پر ایران نے فرانس پر بے جا گرفتاری کا الزام عائد کیا تھا۔
اسی دوران سپاہ پاسداران کے کمانڈر انچیف میجر جنرل محمد پاکپور نے ایران کے خلاف عزائم رکھنے والوں کو خبردار کیا ہے۔


