99

نابالغ لڑکی کے اغوا و عصمت دری کے مجرم کو 32 سال قید

حیدرآباد(ایچ آراین ڈبلیو)عدالت نے نابالغ لڑکی کے اغوا اور عصمت دری کے مجرم جی چندو کو 32 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

یہ واقعہ 20 ستمبر 2022 کو نلگنڈہ میں پیش آیا تھا، جہاں ملزم نے لڑکی کو اغوا کر کے اس کی عصمت دری کی تھی۔

جج روجارمانی نے ملزم کو 75,000 روپے جرمانہ عائد کرنے کے ساتھ ساتھ متاثرہ لڑکی کو 10 لاکھ روپے معاوضہ دینے کا بھی حکم دیا۔ کیس کی تفصیلی سماعت کے بعد یہ فیصلہ سنایا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں