اسرائیل(ایچ آراین ڈبلیل)وزیر اعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ اسرائیل اپنی سلامتی کا خود فیصلہ کرے گا۔ اس بیان کے ساتھ ہی امریکہ نے اسرائیل پر دباؤ بڑھا دیا ہے۔
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس جنگ بندی کو مضبوط بنانے کی کوششوں کے لیے خطے میں ہیں۔ دوسری جانب، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اسرائیل کو متنبہ کیا ہے کہ مغربی کنارے کے انضمام اور آباد کاروں کے تشدد سے غزہ امن معاہدے کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ صدر ٹرمپ مغربی کنارے کے انضمام کے بل کی حمایت نہیں کرتے۔
اسرائیلی پارلیمنٹ نے اس بل کے پہلے مرحلے کی منظوری دے دی ہے، جسے مزید غور کے لیے کمیٹی کے پاس بھیج دیا گیا ہے۔


